English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ سرکاری ذرائع نے گرفتاری کی تردید کی ہے۔

 ڈی چوک احتجاج کے لیے قافلے کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد پہنچنے والے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے شراب برآمدگی کیس میں گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں، علی امین گنڈا پور کو ریاست کے خلاف حملہ آور ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب سرکاری ذرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری کی خبر غلط ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے، رینجرز نے کے پی ہاؤس اسلام آباد کو سیل کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کے کیس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری  کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے