English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایس آئی ایف سی کے تعاون اور حکومتی کاوشوں کے باعث دنیا بھر کے اہم ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری

القمر

ایس آئی ایف سی کے تعاون اور حکومتی کاوشوں کے باعث دنیا بھر کے اہم ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومت ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔اس حوالے سے پاکستان میں آئندہ چند سالوں میں ایشیائی اور یورپی ممالک کی جانب سے 27 بلین ڈالر سے زائدکی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

ایشیائی اور یورپی ممالک کی جانب سے اس سرمایہ کاری کا بنیادی مقصد اہم شعبوں کی ترقی کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے ۔غیر ملکی سرمایہ کاروں میں سعودی عرب 5 بلین ڈالر ، متحدہ عرب امارات اور کویت 10, 10 بلین ڈالر اور آذربائیجان 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں پاکستان اور سعودی عرب نے مجموعی طور پر 21 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کیے جن میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے تقریبا 10 بلین ڈالر ، گوادر پورٹ پر پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے لیے 1 بلین ڈالر اور 5 بلین ڈالر کی تجارتی سرمایہ کاری شامل ہے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے