English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ پر تمام اسلامی ممالک کو مشترکہ دوٹوک موقف لینا ہوگا، حافظ نعیم

squeezing the blood of the people

  اسلام آ باد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہےکہ غزہ پر تمام اسلامی ممالک پاکستان، ایران، سعودی عرب اور ترکی کو مشترکہ دوٹوک موقف لینا ہوگا، اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت روکنے کیلئے اتحادوقت کی ضرورت ہے۔

ایران کے سفیررضاامیری مقدم سے امیرجماعت اسلامی پاکستان نے ملاقات کرتے ہوئے غزہ کی صورتحال،اتحادامت، پاک ایران گیس پائپ لائن اورباہمی دلچسپی کیامورپرگفتگو کی۔

حافظ نعیم الرحمن نے ایرانی سفیر کو فلسطین پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ سے آگاہ کرتے ہوئے  کہا  کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کریں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کافائدہ ہو،اتحادکیلیے اپناکرداراداکرتے رہیں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بارڈر پر تجارت کی ضرورت ہے،اس سے نہ صرف بارڈر اسمگلنگ کا قلع قمع اور دونوں ممالک کی معیشت مضبوط ہوگی۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ  اے پی سی اعلامیہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکا اورچند دیگرممالک اسرائیل کی کھلے عام سرپرستی کررہے ہیں، پاک ایران تعلقات میں مزید مضبوطی چاہتے ہیں، اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم اور جارحیت کو روکنے کے لیے مزاحمت جاری رہے گی، ہم اسرائیل کا مقابلہ کریں گے اور کسی میدان میں پیچھے نہیں ہٹیں گے، امت کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا چاہیے پاک ایران گیس منصوبہ ایران کی جانب سے مکمل ہے اور اس پر پاکستان کی حکومت کے اقدامات کا انتظار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے