English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنان میں پھنسے 70 سے زائد پاکستانیوں کو لانے والی خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی

القمر

  کراچی: غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کا طیارہ لبنان میں پھنسے 70 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی،ایف آئی اے، اے ایس ایف اور دیگر  متعلقہ اداروں نے ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات مکمل کرلیے ہیں، ایئر 320 ساختہ طیارہ رات 2 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا لیکن ایک گھنٹے کی تاخیر سے طیارہ رات 3 بجے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر نے لبنان سے آنےوالوں کا کراچی ائیر پورٹ پر استقبال کیا

گورنرسندھ نے کہا لبنان سے خصوصی طیارہ 71 پاکستانیوں کو لے کر کراچی ایئرپورٹ پر آیا ہے ہم نے انھیں اس بات کا یقین دلایا کہ حکومت پاکستان مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جو پاکستانی وہاں رہ گئے ہیں ان کے لیے حکومت پاکستان نے بہترین انتظامات کیے ہوئے ہیں حکومت پاکستان سب پاکستانیوں کو ساتھ خیریت سے لائے گی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پورا خطہ اس وقت جنگ کی حالت میں ہے بہت مشکل وقت تھا اس وقت وزارت خارجہ نے مکمل ذمہ داری لی۔

یاد رہے کہ  سول ایوی ایشن نے خصوصی پرواز کی اجازت دی تھی خصوصی پرواز کے ذریعے 70 سے زائد پاکستانی وطن پہنچ گئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے