English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

26ویں آئینی ترمیم؛ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

القمر

  اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم پر مشاورتی عمل  کا دوبارہ آغاز،قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق 26 آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت چیئرمین خصوصی کمیٹی خورشید شاہ کریں گے۔

اس سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن کے تمام پارلیمانی لیڈرز کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر مجوزہ ڈرافٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے،  اپوزیشن اور حکومت اپنے ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں آئینی ترمیم کے بارے میں حکومت اور اپوزیشن کے مجوزہ ڈرافٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خصوصی کمیٹی اجلاس کو اراکین اسمبلی تک محدود کردیا گیا ہے اور سینیٹ اراکین کو کل کے اجلاس کی دعوت نہیں دی گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے