English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی وزیر سرمایہ کاری سے سابق وزیر سرمایہ کاری محمد اظفر احسن کی ملاقات دوطرفہ کاروباری تعلقات بڑھانے پر اتفاق

القمر

پاکستان دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبد العزیز الفتح سے پاکستان کے سابق وزیر برائے سرمایہ کاری اور نٹ شیل گروپ کے بانی محمد اظفر احسن کی حصوصی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔ جس میں دونوں ملکوں کی نجی شعبے کے درمیان شراکتداری کو فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے نجی شعبے کو باہمی سرمایہ کاری کے لئے تعاون کرنے اتفاق کیا گیا
بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے، سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، دونوں ملکوں کو درپیش مسائل حل کرتے ہوئے مستقبل کے اسٹریٹجک روڈ میپ کی نشاندہی کی گئی۔ فوڈ سیکیورٹی پر سے متعلق منصوبوں کو انتہائی اہمیت قرار دیا گیا۔ جس سے استحکام کے علاؤہ خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔
علاقائی استحکام اور پیچیدہ علاقائی سیاسی اور جغرافیائی صورتحال کے پیش نظر دونوں رہنماؤں نے مستقل باہمی شراکتداری کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیئے پاکستانی سرمایہ کاروں اور بڑے کاروباری اداروں کے نمائندوں کا ایک وفد جلد سعودی دارالحکومت ریاض کا دورہ کرے گا۔ جہاں سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ کاروباری ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
محترم جناب خالد بن عبد العزیز الفتح اور محمد اظفر احسن نے تعلقات کو مذید گہرا کرنے اور دو طرفہ خوشحالی میں اضافے پر اتفاق کیا۔ دونوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مذید فروغ دینے کی پر اتفاق کرتے ہوئے ان شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا جن شعبہ جات میں ابھی تک پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے