English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تشکیل

Possibility of legislation

اسلام آباد:مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے تشکیل دیے گئے 3 رکنی بینچ کی 17 اگست کو سماعت کی سربراہی کریں گے۔

بینچ میں چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وکیل عابد  زبیری کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر رجسٹرار  آفس نے ایڈووکیٹ عابد زبیری کو  نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق  صوبائی آئینی عدالتیں چیف جسٹس، صوبائی وزیرقانون اور  بار کونسل کے نمائندے پر مشتمل ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے