English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایس سی او اجلاس: غیر ملکی وفود کا پاکستان آنے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت، چین اور روسی وفود کی آمد کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس سی او سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے روس کا 76رکنی ،بھارت کا 4رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے ، چین کا 15رکنی ، کرغستان کا 4 اور ایران کا 2 رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مہمانوں کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد میں پہنچا دیا گیا۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد میں ہوگا جس میں مختلف ممالک کے 200 وفود شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے