ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی  نے عمران خان سے ملاقات کیلیے وفاقی وزیر داخلہ سے مدد مانگ لی

اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مددمانگ لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی درخواست وزارتِ داخلہ کو موصول ہوگئی ہے ، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سے فوری ملاقات کرائی جائے، آخری ملاقات 3اکتوبر کوہوئی تھی۔

درخواست میں مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا ہمارا بنیادی حق ہے ، ملکی قوانین کے مطابق ہمیں ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے، اہم معاملات پر عمران خان سے گفتگو کرنی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، پی ٹی آئی نے  احتجاج ختم کرنے کے لیے عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ کیا ہے، 15اکتوبر کو احتجاج  کے حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے درمیان بھی اختلاف پیدا ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں