English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انسانی بنیادوں پرڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا حکم دیں، شہبازشریف کا امریکی صدر کوخط

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف غزہ میں امدادی سامان بھجوانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

اسلام آباد(خبرایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکا کے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے 86 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔ بطور وزیراعظم اس معاملے میں مداخلت میری ذمے داری ہے۔ گزارش ہے کہ آپ اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے انسانی بنیاد پر عافیہ صدیقی کی سزا معاف کرکے رہائی کا حکم دیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فیملی اور مجھ سمیت لاکھوں پاکستانی آپ کی عنایت کے منتظر ہیں۔ مجھے آپ کی بیرون ممالک میں قید اپنے شہریوں کے لیے جدوجہد سے مکمل طورپر علم ہے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایف ایم سی کارسویل میں ستمبر 2010ء سے قید ہیں اورامریکی جیل میں 16 سال کی قید کاٹ چکی ہیں۔وزیراعظم نے خط میں کہا کہ اِن برسوں میں پاکستانی آفیشلز عافیہ صدیقی سے کونسلر ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ سب ملاقات کرنے والوں نے عافیہ صدیقی کے علاج کی سہولیات سے متعلق سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کمزور دماغی اور جسمانی صحت پر علاج معالجے کے اثرات ہوئے۔ اِس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا کہ عافیہ صدیقی کہیں اپنی جان ہی نہ لے لیں۔ ڈاکٹر عافیہ کے معاملے کو ہمدردی کی بنیاد پر دیکھا جانا چاہیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے