English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان سے بات بن جائے گی: مصدق ملک

implementation of GST

اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان سے بات بن جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف کے ساتھ مولانا فضل الرحمان نے ابھی تک ایک پیج کی بات نہیں کی اور ابھی ان کی بات چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی بات سن رہے ہیں اور وہ ہماری بات سن رہے ہیں، ہم دونوں پیپلز پارٹی کی بھی بات سن رہے ہیں،آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان سے بات بن جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا دوسرے سے سر پیر نہیں ملتا جب کہ آئینی ترمیم جسٹس منصور سے متعلق نہیں ہے،کچھ دن پہلے مولانا نے کہا تھا کہ کالے ڈبے میں سے کوئی کالا کاغذ نکلا، وہ کالا ڈبہ پھر ہرا ہوا، پھر سفید ہوا، اب آگے پراسیس چل رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے