English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈر-15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا

القمر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ اف کمپنیز کے تعاون سے ا رسی اے کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پہلے مر حلے کا آغاز ٹچ می ٹرافی انڈر- 15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے ہورہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ذون 7 و ایٹس اور زون 3 بلوز کے درمیان کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جنید خلیل نینی تال والا گروپ مینیجینگ ڈاریکٹر میڈی کیم گروپ اف کمپنیز ہو نگے جبکہ ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی تقریب کی صدارت کے فرائض انجام دیں گے۔ ٹورنامنٹ میں ۷ زونز کی 16 منتخب ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔جس میں ہر زون کی 2,2جبکہ زون ایک اور7 کی3,3 ٹیمیں شامل ہیں۔ زون 7وایٹس اور زون 3 بلوز کے منتخب کھلاڑی آج صبح ساڑھے 8 بجے جبکہ دیگر زونز کے منتخب کھلاڑی اسکروٹنی کے لئے ساڑھے 12 بجے دوپہر کے سی سی اے اسٹیدیم پر اپنے اپنے زونز کے عہدے داران کو رپورٹ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے