English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور: 12 سالہ بچی کے ساتھ بڑی عمر کے مرد کی شادی کی کوشش ناکام

القمر

لاہور (آئی این پی) مانگا منڈی میں پیسوں کے عوض12 سالہ بچی کی بڑی عمر کے مرد سے شادی کی کوشش ناکام ہو گئی۔ پولیس کے مطابق 15 کال پر رائیونڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زبردستی شادی کرانے والی ماں سمیت دولہا، گواہ اور قاری کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع 12 سالہ بچی رانی کے بھائی محمد شریف نے دی تھی۔ بھائی نے پولیس کو بتایا کہ والدہ پیسوں کے لیے 12 سالہ بہن کی شادی بڑی عمر کے مرد سے کروا رہی ہیں، بچی کو دارالامان کے حوالے کرکے ذمہ داران کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ بروقت کارروائی کرنے پر ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین اور بچوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے