English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارسا ایکٹ کیخلاف مارچ کا بدین پہنچنے پر شاندار استقبال

بدین،ارسا ایکٹ کیخلاف نکالے گئے مارچ کے شرکا سے مقررین خطاب کررہے ہیں

بدین (نمائندہ جسارت)ارسا ایکٹ میں ترمیم اور دریائے سندھ سے غیر قانونی کینال نکالنے کیخلاف احتجاجی مارچ بدین پہنچنے پر شاندار استقبال بدین میں جی ڈی اے مرزا کے زیراہتمام بڑے جلسہ عام سے مرکزی قائدین پیر صدرالد ین شاہ ، سید زین شاہ ، ڈاکٹر صفدر عباسی ، حسنین مرزا ، لیاقت جتوئی عبدالقدوس احمدانی .سید علی مردان شاہ گیلانی کا خطاب ارسا ایکٹ اور دریائے سندھ سے کینال نکالیں کے خلاف مزاحمت اور جدوجہد کا اعلان۔اس موقع پر پیر صدر الدین عرف یونس سائین نے بدین میں جی ڈی اے مرزا گروپ کے زیراہتمام ہونے والے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدین کے عوام نے آج سندھ کے عوام کو پیغام دے دیا ہے کہ ہم دریائے سندھ کے خلاف ہر سازش کے خلاف جنگ کے لئے تیار ہیں۔سندھ کے حقوق پر دریائے سندھ پر حملہ ایوان صدر سے ہوا ہے پر ان طاقتوں کو اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے۔ انہوں نے کہا حکومت جعلی نظام کا ٹھگ ٹولہ ایوان صدر سے ہمارے خلاف سازشیں کر رہا ہے . نہ ارسا ایکٹ میں ترمیم اور دریائے سندھ سے غیر قانونی کینال نکالنے دیں گے ، دریائے سندھ سے سمندر میں سارا سال پانی لازمی ہے سندھ کا ڈیلٹا تباہ کر دیا گیا ہے زراعت تباہ ہو رہی ہے۔پیر صدر دین عرف یونس سائین نے کہا دس پندرہ روز بعد کور کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں حتمی جدوجہد کے فیصلے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا عوام نے پہلے بھی اپنے لیے مخلص اور وفادار نمائندوں کا انتخاب کیا پر فارم 47 نے کسی اور کو مسلط کر دیا۔جی ڈی اے کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی الیکشن کے بعد جعلی نظام کے جعلی صدر زرداری کو دریائے سندھ پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے ۔انہوں نے صدر آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا زرداری صاحب ہم ایک دوسرے کو بہت جانتے اور پہنچانتے ہیں آپ کی تمام وفاداری صرف اقتدار اور مفاد ہے میں آج ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے شہر میں کھڑا ہو کر بتانا چاہتا ہوں زرداری ہم سندھ کے لیے کٹ مرنے کو تیار ہیں, ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ ان طاقتوں کو بھی کہتا ہوں کہ عوام اور سندھ دشمن زرداری ٹولے کی حمایت چھوڑ دیں ہم بدین کے عوام اور مرزا صاحب کو بتانا چاہتا ہوں کہ آج بدین سے جو جدوجہد کا آغاز کیا ہے یہ جدوجہد کسی صورت رکے گی نہیں۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید زین شاہ نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بدترین خلاف ورزی کی جا رہی ہے ارسا ایکٹ میں ترمیم اور دریائے سندھ سے غیر قانونی کینالز کی منظوری ہی نہیں لی گئی ہے اور منصوبے پر کام کا زوری زبردستی آغاز شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری نے اقتدار اور مفادات کی خاطر سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین غیر ملکی کمپنی کو دینے اور دریائے سندھ کا پانی دینے کی سازش کر رہا ہے۔پنجاب کی لاکھوں ایکڑ زمین آباد کرنے کے لئے سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین بنجر اور ویران کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف اور صرف ملک جمہوریت آئین اور عوام کے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔سید زین شاہ نے کہا کہ سندھ دوست جماعتوں نے ہمیشہ جب سندھ پر مشکل آئی تو اس کے خلاف بھرپور ردعمل دیا اور مزاحمت کی۔اتحادی جماعتیں سندھ کی بقا اور حقوق کے لئے جدوجہد کا آغاز کر چکے ہیں۔ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ دریا سندھ ہماری جان زندگی دل ہے دریا سندھ ہمارے لئے مقدس ہے اس پر ڈاکہ کسی صورت برداشت نہیں انہوں نے کہا سندھ کو ہمیشہ غداروں نے نقصان پہنچا اب زرداری بھی غداری کر رہا ہے ہم کو پاکستان بھر کے ہاری مزاریں عزیز ہیں دریا سندھ سے کینال حکمرانوں اور طاقتوروں کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت تعلیم صحت زراعت کو تباہ کر رہے ہیں سندھ کو زرداری نے یتیم خانہ بنا دیا ہے سندھ کے خزانے وسائل اور مشنری کے زور پر جلسہ کر کہ بھی ناکام جلسہ کیا اب کراچی سے کشمور تک مزاحمت ہو گی روڈ رستے بلاک ہوں گے۔جتوئی سابق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ بدین کے عوام نے جبری منظور کرائے جانے والے غیر قانونی قانون سازی ارسا ایکٹ میں ترمیم اور دریائے سندھ سے غیر قانونی کینال کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارٹی اب زرداری پارٹی ہے سرکاری فنڈ اور وسائل سے ناکام جلسہ پر جشن منا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صاحب پاگارو اور جی ڈی اے کی قیادت سندھ میں متبادل ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے رہنما حسنین مرزا ، مسرور جتوئی ، تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ ، ایس یو پی کے مرکزی نائب صدر ایڈوکیٹ امیر آزاد پھنور ،جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقدوس احمدانی ،سید علی مردان شاہ گیلانی جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا عبدالواحد فاروقی ، جمہوری قومی پارٹی کے مرکزی صدر خادم ٹالپور ، ارباب انور ، حسام مرزا ، ڈاکٹر عبداللہ ٹالپوراور تحریک انصاف کے عزیز اللہ ڈیرو نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکہ سندھ کی تباہی ہے . دریائے سندھ میں کٹوٹی سے سندھ میں زرعی معیشت تباہ ہو گئی غریب اور بے روزگاری میں اضافہ ہو گا . انہوں نے کہا کہ زرعی جناس کی خریداری اور قیمتوں پر پیپلز پارٹی کی شخصیات کی گرفت ہے۔دھان گندم گنے سمیت دیگر زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی اور اربوں روپے کی انکم حکومتی شخصیات حاصل کر کے کاشت کاروں کو لوٹا جا رہا ہے .کاشت کاروں کو تباہ کر کے ہاری کارڈ دے کر احسان کیا جا رہا ہے . حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نے کہا کہ آج پاکستان صرف اور صرف پیر صاحب پاگارو کا خاندان ہے ہماری زندگی اور جان دریا سندھ پر قربان تحریک انصاف اپنی جان ہتھیلی میں لے کر حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی برداشت ختم ہو گئی ہے حکمرانوں کے خلاف مزاحمت کے لئے تیار ہیں۔جلسہ عام میں خواتین کے علاوہ جی ڈی اے مرزا ، ایس یو پی ، فنکشنل لیگ ، جمعیت علمائے اسلام ، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف کے بھی کارکن بڑی تعداد میں شریک تھے مرکزی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے