English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی سی سجاول کا اجلاس، نئے ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

القمر

سجاول(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر سجاول کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی اور ڈسٹرکٹ اوور سائٹ کمیٹی کے اجلاس ضلع کی بہتری کے لئے نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائز ڈپٹی کمشنر سجاول زاہد حسین رند کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی اور ڈسٹرکٹ اوور سائٹ کمیٹی کے اجلاسز ان کے دفتر میں منعقد ہوئے، جن میں ضلع کی بہتری کے لئے نئے اور جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایگزیکیوٹو انجینئر ہائی وے امیر علی لاشاری، ایگزیکیوٹو انجینئر ایجوکیشن ورکس محمد یوسف منگی، ایگزیکیوٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیر احمد جوکھیو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوہر علی میمن و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر متعلقہ اداروں کے انجینئرز کی جانب سے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور نئے منصوبوں پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 کی نئی اسکیموں کی نشاندہی کی گئی جبکہ پرانی جاری اسکیموں کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں حالیہ بارشوں کے باعث تباہ ہونے والی مختلف سڑکوں اور سرکاری عمارات کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر نئے منصوبے منظور کرتے ہوئے مالی سال 2024-25 کی نئی ترقیاتی اسکیموں میں شامل کرنے کیلئے نشاندہی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے متعلقہ انجینئرز اور افسران کو ہدایت دی کہ ضلع بھر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے اور نئے منصوبوں کی پی سی ون تیار کرکے اعلی حکام کو بجھوائی جائیں تاکہ ضلع بھر میں جلد عوامی بھلائی کے ترقیاتی منصوبے شروع ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے اور ہر جاری اسکیم میں بہتر کوالٹی کے میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو مطلوبہ بنیادی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوامی مفاد کے تمام منصوبے ترجیحی بنیادوں پرمکمل کئے جائیں، جن اسکمیوں کے فنڈز درکار ہیں ان کے حصول کیلئے متعلقہ حکام کو لکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے