ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ سی ٹی ڈی نے فتنتہ الخوارج کے 3 مبینہ دہشتگردوں گو گرفتار کرلیا

سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے فتنتہ الخوارج کے 3 مبینہ دہشت گردوں گو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں۔

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ سہراب گوٹھ پولیس پکٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، گولیاں لگنے سے اہلکار یاسین جاں بحق اور اہلکار سلمان عباس زخمی ہوگیا تھا، حملے کی ذمہ داری فتنتہ الخوارج نے قبول کی تھی۔

ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ مبینہ دہشت گردوں میں فرہاد، حاجی رحمان اور صغیر شامل ہیں جن کے قبضے سے 3 پستول اور تنظیمی لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان کا تعلق فتنتہ الخوارج مولانا بشیر گروپ سے ہے۔

گرفتار دہشت گردوں نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ خوارج نے حال ہی میں پولیس پر حملے کا ٹاسک دیا تھا، گرفتار ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے بھجوایا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں