English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے کیلیے ہر ممکن کوشش کی‘ عرفان صدیقی

القمر

اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اگلا فیصلہ کیا ہوسکتا ہے اس کی پیشگوئی ہم تو کیا پی ٹی آئی خود بھی نہیں کرسکتی، مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے پروسیع تر اتفاق رائے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم تو کل بھی تیار تھے اور مسودہ تیار تھا لیکن زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے کے لیے آخری وقت تک کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی جماعت کا ہمارے ساتھ اتفاق رائے ہے،ان کی مرضی اورخواہش کے مطابق مسودے میں ترمیم کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے