English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فخر زمان نے پی سی بی کو شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کرکٹر فخر زمان نے سابق کپتان بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر تنقید کی وجہ سے ملنے والے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے فخر زمان کا جواب دیکھنے کے بعد ان کی دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر فخر زمان نے ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنا باعث تشویش ہے جس سے منفی پیغام جائے گا۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو 2020 سے 2023 تک تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے