ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی ٹیسٹ: قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

Pakistan squad announced

راولپنڈی: انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر میر حمزہ انجری کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فاسٹ بولر میر حمزہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں اور وہ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

فاسٹ بولر میر حمزہ کی کمر کے نچلے حصے میں سوزش کی نشاندہی ہوئی ہے اور وہ اس تکلیف کے سبب ٹریننگ سیشن میں بھی شامل نہیں ہوئے۔

پی سی بی میڈیکل پینل نے میر حمزہ کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے ہیں جن کی حتمی رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے۔

رپورٹس سامنے آنے کے بعد ہی علم ہوسکے گا کہ انہیں کتنے عرصے کا ریسٹ دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں