English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف کا پاکستان پر مالیاتی اصلاحات کے تسلسل پر زور

القمر

واشنگٹن (صباح نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان پر مالیاتی اصلاحات کے تسلسل پر زور دیا ہے۔ سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پر مشتمل پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے واشنگٹن میں ملاقات کی، جس میں توانائی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات پر بات چیت ہوئی۔ پاکستانی وفد نے ملکی معاشی استحکام میں حمایت فراہم کرنے اور7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت کی منظوری پر آئی ایم ایف سے اظہار تشکر کیا۔ ملاقات میں حکومتی وفد پر مالیاتی استحکام اور محصولات میں اضافے کی کوششوں پر زور دیا گیا جبکہ پاکستان کو استحکام سے ترقی کی طرف لے جانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ وفد نے حکومت کی مالیاتی استحکام، محصولات میں اضافہ، توانائی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات اور پاکستان کو استحکام سے ترقی کی طرف لے جانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ جہاد ازعور نے فنڈ پروگرام کے کامیاب آغاز پر پاکستان کو مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے