English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میری پیشگوئی ہے کہ انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ میچ جیت جائے گا ، برطانوی ہائی کمشنر

القمر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں بتائوں گی اگر بتایا تو لوگ برا مان جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا پاکستان کے دوسرا ٹیسٹ جیتنے پر خوشی ہوئی جس سے سیریز میں جان پڑ گئی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر پنڈی ٹیسٹ کے لئے پرجوش ہیں، ایک سوال کے جواب میں جین میریٹ نے کہا کہ یہ میری پیشگوئی ہے کہ انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ میچ جیت جائے گا۔ جین میریٹ کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ پاک انگلینڈ تعلقات کے لیے اہم ہے، میں چاہتی ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت مزید فروغ پائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے