راولپنڈی:انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر میر حمزہ کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فاسٹ بولر میر حمزہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں تھے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر میر حمزہ کی کمر کے نچلے حصے میں سوزش کی نشاندہی ہوئی ہے اور وہ اس تکلیف کے سبب ٹریننگ سیشن میں بھی شامل نہیں ہوسکے تھے۔
پی سی بی میڈیکل پینل نے میر حمزہ کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے تھے تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

