English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلنکن کی فلسطینیوں کے لیے ساڑھے 13 کروڑڈالراضافی امریکی امداد کا اعلان

غزہ کی پٹی اور لبنان میں تنازعات کو ختم کرنے کے لیے تازہ سفارتی دورے میں امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے جمعرات کو کہا کہ مذاکرات کار "آنے والے دنوں میں” ملاقات کریں گے۔ انہوں نے فلسطینی شہریوں کے لیے 135 ملین ڈالر کی اضافی امریکی امداد کا بھی اعلان کیا۔

بلنکن نے قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ہمراہ دوحہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مذاکرات کاروں کی واپسی سے مراد، "خصوصی طور پر یرغمالوں کی واپسی اور غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات پر واپسی ہے، اور ان کا تمام کام اس پر مرکوز ہے ۔ اس سے الگ وہ کام ہے جو ہم لبنان کے بارے میں کسی سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے بہت شدومد سے کر رہے ہیں۔‘‘


 امریکی وزیر خارجہ بلنکن تل ابیب میں اسرائیلی صدر ہرزوگ کے ساتھ ملاقات کے دوران ، فوٹو رائٹرز 22 اکتوبر 2024

 امریکی وزیر خارجہ بلنکن تل ابیب میں اسرائیلی صدر ہرزوگ کے ساتھ ملاقات کے دوران ، فوٹو رائٹرز 22 اکتوبر 2024

امریکہ علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ایک ایسے منصوبے پر بات چیت کر رہا ہے جو اسرائیل کو غزہ سے انخلا کی اجازت دے، یہ یقینی بناتا ہے کہ حماس اپنی تشکیل نو نہ کر سکے اور فلسطینی عوام کی حکومت کرنے ، غزہ کو محفوظ بنانے اور اس کی تعمیر نو کرنے کے میں ان کی حمایت کرتا ہے ۔

بلنکن نے کہا، "آج، ہم غزہ، مغربی کنارے کے ساتھ ساتھ خطے میں فلسطینیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد، پانی، نکاسئی آب ،ماں بننے والی خواتین کی صحت کے لیے 135 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کر رہے ہیں۔”

غزہ میں شیلٹر پراسرائیلی حملے میں 14بچوں سمیت 17 افراد ہلاک

جنگ سے بےگھر ہونے والے فلسطینی پناہ کی تلاش میں۔فوٹو اے ایف پی

جنگ سے بےگھر ہونے والے فلسطینی پناہ کی تلاش میں۔فوٹو اے ایف پی

فلسطینی طبی عہدیداروں کے مطابق، غزہ میں ایک شیلٹر پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چودہ بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔ حملے میں دیگر 42 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حماس کو منتشر کرنے کے اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں اور جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی پر مذاکرات آئندہ دنوں میں پھر بحال ہو جائیں گے۔


بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں حزب اللہ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جاری لڑائی کے درمیان ایک اسرائیلی حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے

بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں حزب اللہ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جاری لڑائی کے درمیان ایک اسرائیلی حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اسکول پر حملے میں اس کا ہدف حماس کے عسکریت پسند تھے تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں دیا گیا ہے۔

اسرائیل حماس جنگ کا آغاز سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا جس میں 1200 لوگ مارے گئے تھے۔ اور جواب میں اسرائیلی کاروائیوں میں اب تک بیالیس ہزار سے زیادہ فلسطینی مارے گئے ہیں۔

وی او اے کی اس رپورٹ میں کچھ معلومات رائٹرز سے لی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے