English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ججز ہمیشہ آزاد ہونے چاہیں تب ہی انصاف ممکن ہو گا: بیرسٹر گوہر

No deal offered to Imran Khan

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ججز ہمیشہ آزاد ہونے چاہیں تب ہی انصاف ممکن ہو گا۔

پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ہوا کہ عدالت کے اندر ایک اور عدالت قائم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں نان ججز کی تعداد 8 جبکہ ججز کی تعداد 5 رکھی گئی، اب وہ نان ججز ججوں کی اے سی آر لکھیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیشہ یہی اصول رہا ہے کہ ہر ادارہ اپنا احتساب خود کرے گا، ججز ہمیشہ آزاد ہونے چاہیں تب ہی انصاف ممکن ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کم ہوں گے تو عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھے گا، موجودہ حکومت نے پارلیمان کو ربڑ سٹیمپ بنا دیا ہے، یہ اراکین پارلیمنٹ کو تحفظ نہیں دے سکے عوام کو کیا دیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم نے 4 ایم این ایز اور دو سینیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں، جن پانچ لوگوں نے آئینی ترامیم پر ووٹ دیے انہیں پارٹی سے نکالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے