ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلادیش : عبوری حکومت نے شیخ حسینہ واجد کی جماعت کے طلبہ ونگ پر پابندی لگادی

ڈھاکا (اے پی پی/مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ سے منسلک طلبہ تنظیم چھاترا لیگ پر پابندی عائد کر دی جس کے بعد ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس نے لیگ کی مرکزی کمیٹی کے نائب صدر ایاز الریاض کو گرفتار کر لیا ۔ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق چھاترا لیگ پر پابندی دہشت گردی اور دیگر الزامات پر لگائی گئی ہے۔ ایاز الریاض ڈھاکہ یونیورسٹی کے بنگ بندھو ہال یونٹ کے سابق جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ6 اگست کو بنگلا دیشی حکام نے دارالحکومت کے شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چھاترا لیگ ڈھا کہ یونیورسٹی یونٹ کے جنرل سیکرٹری تنویر حسن سیکت کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔واضح رہے کہ چھاترا لیگ کی جانب سے مخالفین پرحملوں ‘ قتل اور لوٹ مار کے واقعات رونما ہوئے تھے جس کی شکایت کے بعد تنظیم پرپابندی لگائی گئی‘ چھاترا لیگ کے رہنما پہلے ہی گرفتاریوں کے خوف سے زیرزمین چلے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں