English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جسٹس قاضی فائز نے عدلیہ میں بیرونی مداخلت کے دروازے کھولے: جسٹس منصور

اسلام آباد: سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا، جسٹس منصور علی شاہ نے رجسٹرار کو خط کے زریعے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے رجسٹرار کو خط میں لکھا ہے کہ ماضی میں جب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اختیارات کو غلط استعمال کیا تو ان کے ریفرنس میں بھی شرکت سے انکار کیا، آج بھی میں انہی وجوہات کی بنا پر ریفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج وجوہات زیادہ پریشان کن ہے، چیف جسٹس کا بنیادی فرض شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے اور سب کو انصاف فراہم کرنا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی نے عدلیہ میں بیرونی مداخلت روکنے کے بجائے اس کے دروازے کھولے۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے مداخلت روکنے کے لیے جزبہ دکھایا اور نہ ہی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا، جسٹس قاضی فائز عیسی نے عدلیہ کو کمزور کرنے اور اپنے قوانین بنانے کو مناسب گرائونڈ دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا ہے کہ دنیا بھر میں ریٹائرڈ ہونے والے چیف جسٹس کو ان کی خدمات پر ان کے اعزاز میں ریفرنس دیا جاتا ہے، لیکن ایسا چیف جسٹس عدلیہ کے لیے معزز خدمت گار رہا ہے، میں ایسے چیف جسٹس کے ریفرنس میں شرکت نہیں کر سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے