ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کے  طیاروں کو بم سے اڑا دینے کی  مزید دھمکیاں

نئی دہلی:بھارتی حکومت کو گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل مسافر طیاروں میں دھماکے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں،  بھارتی حکومت کو85 مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی مزید  دھمکیاںملی ہیں، جس کی وجہ سے بھارتی حکام طیاروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جن طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں، ان میں آکاسا کے 25 مسافر جہاز، ایئر انڈیا کے 20 طیارے، اس کے علاوہ انڈیگو اور وستارا کے بھی 20، 20 طیارے شامل ہیں۔

مقامی ایئر لائنز کے ترجمانوں نے تصدیق کی ہے کہ ان دھمکیوں کی وجہ سے سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احمد آباد سے لندن جانے والی بھارتی پرواز کو بھی دوران پرواز بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی اور پاکستان ایئر کنٹرولر نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اس جہاز کو پاکستانی کی حدود سے افغانستان کی فضائی حدود میں داخل کرایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں