English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے پی ٹی 7 ویں قومی مینز سافٹ بال چیمپئین شپ کا انعقاد

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام” کے پی ٹی 7 ویں قومی مینز سافٹ بال چیمپیئن شپ” کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی گئی سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کو چیمپئین شپ کی میزبانی دی گئی۔ ڈاکٹر فرحان عیسی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین، محمد ذیشان مرچنٹ سیکریٹری اور محمد ناصر ایونٹ ڈائریکٹر ہونگے۔ چیمپئین شپ میں آرمی، واپڈا، پولیس، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور میزبان سندھ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ چیمپئین شپ کی ٹائٹل اسپانسرجبکہ اشتراک میں محکمہ کھیل حکومت سندھ، ڈاکٹر عیسی لیب اور کومبیکس اسپورٹس شامل ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے