English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرے تو سابق کھلاڑی اور میڈیا تنقید کرنے لگتے ہیں، جیسن گلیسپی

القمر

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ جس دن پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرے تو سابق کھلاڑی اور میڈیا تنقید کرتے ہیں، سابق کھلاڑیوں سے اچھے الفاظ سننے کو ملیں تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتاہے، بابراعظم بہترین کرکٹر ہیں اور مجھے یقین ہے وہ تینوں فارمیٹ میں جلد کم بیک کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا چیلنجنگ ہوگا، اس مرتبہ پاکستان کی کوچنگ کرنا ماضی کے تجربات سے مختلف ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جب کوچنگ آفر ہوئی تو مجھے بتایا گیا کہ پاکستان کیلئے طویل پلان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں، پاکستان کرکٹ میں ایڈجسٹ ہونے سے متعلق روز سیکھتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے