English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

26 ویں آئینی ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ عوام کو ہو گا: آغا سراج درانی

القمر

کراچی: آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ عوام کو ہو گا۔

کراچی میں احتساب عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا تسلسل قائم رکھا، جس طرح بلاول بھٹو نے رات دن کوششیں کیں اسی طرح شہید بی بی بھی کرتی تھیں، ،شہید ذوالفقار علی بھٹو بھی اسی طرح کام کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ عوام کو ہو گا، اب عوام کے برسوں سے زیرِ سماعت کیسز کی سماعت جلدی ہو گی، آصف علی زرداری نے بھی 18 ویں ترمیم بڑی جدوجہد کے بعد پاس کروائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے