English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی

Good news for citizens

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید 3 روز تک گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور زیریں سندھ گرم موسم کی لپیٹ میں ہیں، کراچی میں آئندہ  3 دن تک درجہ حرارت 39، 40 تک بڑھنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  گرمی وجہ سے ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، کیونکہ ہیٹ ویو کی صورتحال سمندری ہواں کی مسلسل 3 روز تک بندش سے پیدا ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دیگر عوامل میں درجہ حرارت 3 روزتک 40 ڈگری رہنے اور نمی کا تناسب دن کے وقت 60 فیصد تک تجاوز کرنے جیسی وجوہات شامل ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے علاقے سجاول، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، میرپورخاص، تھرپارکر میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے