English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی رہائی کیلیے ذلفی کی درخواست پر برطانوی ارکان پالیمنٹ کا اپنی حکومت کو خط

لندن:بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی رہائی کے لیے برطانیہ کی مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 20 اراکین پارلیمنٹ نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے  کہ  پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا جائے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیورپول ریور سائیڈ کے رکن پارلیمنٹ کم جانسن نے عمران خان کے مشیر برائے بین الاقوامی امور ذلفی بخاری کی درخواست پر برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کو خط میں بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے رہائی اور حکومت پاکستان سے بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کہاکہ برطانوی حکومت کا یہ فرض بنتا ہے  وہ حکومت پاکستان سے بات کرے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی مسلسل نظربندی اور رہائی کے لیے پاکستان کی حکومت سے بات کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے