
بیروت: لبنان کی جہادی تنظیم حزب اللّٰہ کا سفاک اسرائیل پر جارحانہ اقدام‘ اسرائیل میں حساس تنصیبات پر یکے بعد دیگرے ڈرون حملے کردیے۔
اسرائیلی مقامی میڈیا نے بھی اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتا یا گیا ہے کہ شمالی اسرائیل میں بار لیو صنعتی زون پر حزب اللّٰہ کے ایک ڈرون حملے نے بی اے زی ایوی ایشن کمپنی کی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا، جس میں2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں، جس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
میڈیا کی خبرکے مطابق کہ یہ فیکٹری سول اور عسکری دونوں شعبوں کے لیے ایرواسپیس کے کیمیائی اجزا تیار کرتی ہے۔
سفاک صیہونی فوج نے حزب اللّٰہ کے جارحانہ حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لبنان سے ایک ڈرون صنعتی زون پر حملے کے لیے بھیجا گیا تھا، اس سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یہ خبر بھی علم میں رہے کہ دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ اور صیہونی فوج میں دوبدو جھڑپیں ہوئیں ہیں، جھڑپ میںظالم و جابر اسرائیلی فوج کے 4 اعلیٰ سپاہی جہنم واصل اور14 افراد کے بری طرح زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس حوالے سےحزب اللّٰہ کے آگے پریشان اسرائیلی فوج نے بھی جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں اپنے4 اعلیٰ تربیت یافتہ فوجیوں کی ہلاکت اور 14 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
