English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مستونگ میں اسکول کے قریب دھماکا، 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

القمر

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکے کے نیتجے میں 7 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول ہسپتال اور گرلز ہائی اسکول چوک پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اسکول کے 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 17 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں زیادہ تر اسکول کے بچے شامل ہیں، زخمیوں کو ڈی ایچ گیو اور غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ،جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

 پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ،زخمیوں میں 6 کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا ،دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اسکول کی وین بھی دھماکے کی زد میں آ گئ جبکہ پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے