English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کی 26 ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنے کی تیاریاں

Bureaucrats and Judiciary

  لاہور: جماعت اسلامی پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

منصور ہ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ 26 آئینی ترمیم کے حوالے سے  وکلا سے مشاورت حتمی مراحل میں ہے کیونکہ حکومت نے آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضہ جمانے کی کوشش کی ہے،عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے جھوٹے دعوے  کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کی زندگی مزید اجیرن ہوگئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن یہاں اضافہ کردیا گیا، عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں، حکومت کے معیشت میں بہتری کے دعوے جھوٹے ہیں اور پوری حکومت ہی جھوٹ پر کھڑی ہے، جس کی وجہ سے ملک کا دیوالیہ ہورہاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی اور غریبوں اور تنخواہ داروں کا خون نچوڑا جا رہا ہے، حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں کم ازکم 100روپے فی لیٹر کمی کرے، بجلی کا ٹیرف اور پیٹرول کی قیمت میں کمی کیے بغیر معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے