English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانوی کاروباری وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

القمر

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کا ری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم آفس اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے کاروباری وفد نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔اعلامیے کے مطابق زبیر عیسیٰ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد میں برطانیہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق برطانوی کاروباری وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔اس دوران شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کو ایس آئی ایف سی کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔وزیراعظم یہ بھی کہا کہ حکومتی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے، اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے