English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری دورے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے حوالے سے ترجمان پاک فوج کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر پاکستان کے لیے ولی عہد کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن اور استحکام کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔

علاوہ ازیں آرمی چیف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے