English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹ قائمہ کمیٹی: صہیونیت کی تبلیغ اور علامت کی نمائش پر سزا کا بل منظور

Propaganda and Display of Symbols Passed

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے صہیونیت کی تبلیغ اور صہیونی علامت کی نمائش پر سزا کا بل منظور کر لیا۔ بل کے مطابق ملک میں دانستہ طور پر صہیونیت کی تبلیغ سے معاشرے میں نفرت پیدا کرنے پر 3 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے اجلاس میں کرمنل لاء ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ صہیونیت کی ذہنیت اور نظریات اس وقت دنیا بھر میں عام ہیں، صہیونیت کی کتابوں میں لکھا ہے کہ جو آپ سے اتفاق نہ کرے اسے قتل کر دو، یہ اسی نظریے کے تحت غزہ میں بچوں کو شہید کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ صہیونیت کی تبلیغ اور ان کے نشان پر پاکستان میں پابندی لگائی جائے کیونکہ پاکستان میں بھی صہیونی نظریات کے حامی لوگ موجود ہیں۔

اس حوالے سے پیش کیے گئے بل کے متن میں لکھا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی اور مختلف مذاہب و عقائد کے لیے رواداری کا مظاہرہ کیا لیکن مسلم ریاست ہونے کے ناتے یہاں صہیونیت کی تبلیغ یا نشان کی نمائش برداشت نہیں کی جا سکتی۔

بل میں لکھا ہے کہ صہیونیت کا آغاز 1890ء میں ناتھن برنبام نے کیا، صہیونیت ایک نسلی اور مذہبی تحریک کے طور پر شروع ہوئی اور بعد میں سیاسی تحریک میں تبدیل ہو گئی۔

بل میں لکھا ہے کہ صہیونیت کا مقصد یہودیوں کو اکٹھا کر کے ان کے لیے اسرائیل میں وطن بنانا تھا، یہ ایک نسلی، مذہبی اور سیاسی نظریہ ہے جس پر عمل کروانے کے لیے انتہا پسند طریقے اور وسائل اختیار کیے جا رہے ہیں۔

بل کے مطابق ملک میں دانستہ طور پر صہیونیت کی تبلیغ سے معاشرے میں نفرت پیدا کرنے پر 3 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔

دانستہ طور پر صہیونی علامات کی نمائش سے نفرت اور بدامنی پیدا کرنے پر 2 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔صہیونیت کی تبلیغ اور نشان کی نمائش پر وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں ہو گی اور یہ قابلِ ضمانت جرم ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے