ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ حکومت سے پاک امریکا تعلقات پر کوئی بُرا اثر نہیں پڑے گا: ترجمان دفتر خارجہ

Tensions in the Middle East

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دوسرے ممالک کی سیاست اور اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، ڈونلڈ ٹرمپ حکومت آنے سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر کوئی بُرا اثر نہیں پڑے گا، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ دہائیوں پرانے تعلقات ہیں ،پاکستان اور امریکا کے تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔ پاک امریکہ تعلقات میں مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے چین سے تعلقات ہماری پالیسی کا حصہ ہیں ،وزیراعظم شہباز شریف 11 نومبر سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم ریاض میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں  شرکت کریں گے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی فوری بند کرنے کیلئے اقوام عالم اپنا کردار ادا کرے ،غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے،او آئی سی کانفرنس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف باکو کا بھی دورہ کریں گے، وزیر اعظم باکو میں کلائمیٹ چینچ کوپ 29 میں شرکت کریں گے، قاضی فائر عیسٰی کی گاڑی پر حملے کے معاملے پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں