ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان سے ملاقات زیر غور نہیں، جے یو آئی



کراچی:

جمعیت علمائے اسلام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات زیر غور نہیں اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کو اس سلسلے میں کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا۔

اپنے بیان میں ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے، پی ٹی آئی سے بطور اپوزیشن جماعت رابطہ ہے اور رہے گا۔

اسلم غوری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے مختلف ایشوز پر ملاقاتوں اور مشاورتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں