English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دسمبر تا فروری اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف کا اعلان

القمر



اسلام آباد:

وزارت توانائی نے سردیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔

پاور ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سردیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔

پاور ڈویژن کے مطابق اضافی بجلی پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا، بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق دسمبر 2024ء سے فروری 2025 تک ہوگا، گھریلو صارفین کے لیے موجودہ بجلی کے نرخ 37.49 سے 52.07 فی یونٹ ہیں۔

پیکج کے تحت اضافی استعمال پر نئی قیمت 26.07 فی یونٹ ہوگی، گھریلو صارفین کو فی یونٹ 11.42 سے 26 روپےتک کی بچت ہوگی، صعنتوں کے لیے بجلی کی نرخ 31.79 سے 41.12 روپے فی یونٹ تک ہے، پییکج کے تحت اضافی استعمال پر نئی قیمت 26.07 فی یونٹ مقررکی گئی ہے۔

پیکج سے صنعتی صارفین کو فی یونٹ 5.72 سے 15.05 روپے تک کی بچت ہوگی، کمرشل صارفین کے لیے موجودہ نرخ 39.53 سے 48.78 فی یونٹ ہے، پیکیج کے تحت اضافی بجلی 26.07 فی یونٹ میں فراہم کی جائےگی۔

کمرشل صارفین کو فی یونٹ 13.46 سے 22.71 روپے تک کی بچت ہوگی، بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئےہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے