English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے

القمر



اسلام آباد:

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کیلئے اْنہیں عارضی بلاک کیا جارہا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی اینز سیکیورٹی رسک ہیں اور اْن کی حساس ڈیٹا تک رسائی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیر قانونی مواد تک رسائی بھی ہوسکتی ہے پی ٹی اے نے 2010 میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا اور اب تک 20 ہزار 500 کے لگ بھگ وی پی اینز رجسٹرڈ کئے جاچکے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 1422 سے زائد کمپنیاں اب تک وی پی اینز رجسٹرڈ کرا چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے