لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے حکومتی ہدایت پر آئی سی سی کو خط لکھا جس میں بھارت کی پاکستان نہ آنے کی وجوہات طلب کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے خط میں واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی کرا سکتے ہیں، بھارت کی جگہ کسی اور ٹیم کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ دیگر ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے؟۔

