English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہبازشریف کا عالمی برادری سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے خصوصی فنڈز کا مطالبہ

Developed countries must come forward

باکو: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے آگے آنا ہوگا۔ اس سلسلے خصوصی فنڈزقائم کیا جانا چاہیے۔

پاکستان کی میزبانی میں کلائمیٹ فنانس گول میزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے یواین فریم ورک پر عمل کرنا ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان شدید متاثر ہے، پاکستان کو دوبار بدترین سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا، موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کیلئے 2030 تک 6.8 ٹریلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے فنانسنگ کو دوگنا کرنا ہوگا۔ مشترکہ کوششوں سے ہی پیرس معاہدے پرعملدرآمد یقینی بنایا جاسکتا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے لیے اقدامات آئندہ نسلوں کے لیے کارگر ثابت ہوں گے۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان میں کانفرنس آف پارٹیز (COP-29) کے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے