English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سونے کی قیمت میں ایک ہزار 300 روپے کا اضافہ

القمر

ملک بھر میں 2 بار سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی کے بعد آج ایک ہزار 300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 67 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 115 روپے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 10 ہزار 384 روپے ہو گئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے کیا کہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,250 روپے اور 2786 روپے پر مستحکم رہی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 552 ڈالر سے بڑھ کر 2 ہزار 565 ڈالر ہو گئی۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے