English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رضوان سعید شیخ کی صدرنیویارک چیمبر آف کامرس سے ملاقات میں سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال

القمر

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کی گریٹر نیویارک چیمبر آف کامرس کے صدر اور سی او مارک جافی سے ملاقات،پاکستان اور نیویارک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔رضوان سعید شیخ نے نیویارک میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کے ساتھ چیمبر کے جاری تعاون کو سراہا اور گذشتہ ماہ کراچی میں منعقد ہونے والی پاکستان کی حالیہ 5ویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اور لیدر نمائش 2024 میں تعاون اور دلچسپی پر مارک جافی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان کے سفیرنے متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے میں پاکستان کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اہم کردار کو اجاگر کیا ۔انہوں نے پاکستان کے سرمایہ کاری کے نظام، اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مراعات کو خاص طور پر اجاگر کیا اور کہا کہ نیویارک کے کاروباری اداروں کے لیے جو جنوبی اور وسطی ایشیا میں اپنی کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کا جی ایس پی پلس معاہدہ اور چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ ( ایف ٹی اے ) سرمایہ کاروں کے لیے اضافی فوائد فراہم کرتا ہے۔گریٹر نیویارک چیمبر آف کامرس کے صدر اور سی او مارک جافی نے پاکستان کے ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل اور آئی ٹی کے شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور چیمبر کے وسیع نیٹ ورک تک پاکستان میں موجود مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا یقین دلایا۔

 

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے