English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا طارق جمیل نے بھی وی پی این کے استعمال پر پابندی کو غلط قرار دے دیا

Maulana Tariq Jameel

لاہور: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل  کا کہنا ہےکہ ٹوئٹر استعمال کرنے کے لیے اگر  ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ کون سی شرعی کونسل نے وی پی این پر پابندی کا فتویٰ دیا ہے؟ میرے حساب سے تو وی پی این کے استعمال پر پابندی ذہنی تنگ نظری  ہے، یہ فتویٰ ہی غلط دیا گیا ہے،نظریاتی کونسل کواس پر دوبار ہ غور وفکر کرناچاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ لوگوں کے استعمال پر منحصرہے کہ وہ اس کو کس طرح استعمال کرتے ہیں، اگر کوئی فرد نیک مقصد کے لیے وی پی این کی ایپ استعمال کررہاہے تو اس میں کیا برائی ہے؟ میڈیا کی مثال لےلیں اگر کوئی میڈیا پر بے ہودہ چیزیں دکھائے تو وہ حرام ہے لیکن اگر اس کو اچھے کاموں کےلیے استعمال کیا جائےتو کوئی برائی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی اے نے بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کردی تھیں، دوسری جانب  اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی وی پی این کے استعمال کرنے کو حرام قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ وی پی این کی ایپ ملک بھر میں ایک بڑی تعداد علماء کرام سمیت دیگر مذہبی اور سیاسی رہنما ٹوئٹر استعمال  کرنے کےلیے  وی پی این سے استفادہ حاصل کرتےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے