ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد؛ خاتون کے اغواء اور چوری میں ملوث ملزم گرفتار



اسلام آباد:

تھانہ لوہی بھیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے اغواء اور چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم سے مغویہ، مسروقہ ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات اور پرائز بانڈ برآمد کرلیے، سب کی کل مالیت 85لاکھ روپے ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیوں عمل میں لائی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں