English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس 97 ہزار عبور کر گیا

The stock market boomed, crossing

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے سبب انڈیکس آج نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1500 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 270 کی نئی ترین بلندی پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی تھی اور 100 انڈیکس 96 ہزار 711 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے