ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آفر آئی کہ احتجاج ملتوی کردیں سب ٹھیک ہوجائے گا: عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے آفر آئی کہ احتجاج ملتوی کردیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مذاکرات چلتے رہتے ہیں مگر یہ پتہ چل گیا کہ یہ سنجیدہ نہیں تھے، 24 نومبر کا احتجاج 100 فیصد ہوگا، احتجاج بھی ہوگا مذاکرات بھی چلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف احتجاج ملتوی کرانا چاہتے تھے، 26 ویں آئینی ترمیم مکمل نافذ ہو گئی تو کہیں سے ریلیف نہیں ملے گا۔

عمران خان نے کہا کہ جیل میں رہتے ہوئے مجھ پر 60 کیسز ہو چکے ہیں، ہائی کورٹ ضمانت منظور کرتی ہے اور یہاں پہلے سے طے ہو جاتا ہے کہ رہائی نہیں دینی، اب واضح ہو چکا ہے کہ مجھے 24 نومبر سے پہلے رہا نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس زندہ قوم کی طرح احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، ہمیں حکومت کی نیت کا پتہ چل چکا ہے، یہ سب کچھ یہ بتانے کےلیے کیا گیا کہ وہ جو چاہیں کریں وہ قانون سے بالاتر ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سارے اہم کیسز میں میری ضمانت ہو چکی ہے مگر اس کے باوجود رہا نہیں کیا گیا، یہ بھی واضح ہو گیا کہ اصل طاقت جس کے پاس ہے اسی نے یہ سب کیا ،اگر وہ بات چیت میں سنجیدہ ہیں تو ہمارے لوگوں کو رہا کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں